پاکپتن (این این آئی)پاکپتن میں پچاس ہزار روپے کی شرط لگا کر ایک لیٹر ڈیزل پینے والا شخص ہلاک ہوگیا۔تحصیل عارف والا کے گائوں 75 ای بی کا رہائشی 27 سالہ مرتضی نے دوستوں کے ساتھ شرط لگائی اور 50 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے ایک لیٹر ڈیزل پی لیا۔ڈیزل پینے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی، تشویش ناک حالت میں اسے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔