چکوال (این این آئی)چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل کر ڈالا۔پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی کی تھی اور اْسے ڈیڑھ ماہ قبل بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر داماد ناراض تھا، جسے متعدد بار سمجھایا تھا۔مقتولہ کے والد نے یہ بھی کہا کہ قتل سے پہلے رات کو بیٹی کا فون آیا کہ خاوند قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔