بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

عدلیہ میں کرپشن،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم

datetime 9  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عدالت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023ء کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دے دیا۔پاکستان میں عدلیہ کو تیسرے کرپٹ ادارے کے طور پر شائع کرنے کے معاملے پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023ء کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 19 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم سنایا ہے۔فیصلے کے مطابق عدالت نے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کو رپورٹ میں غیر موجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرنے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سروے کے دوران مسترد ہونے والے فارم کی مجموعی تعداد کو رپورٹ میں شائع کیا جائے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں تمام عوامی رائے کے تناسب کو واضح طور پر شائع کرے، پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہیے تھا۔فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔ عدالت، مؤثر، تحقیقاتی، درست ریسرچ کی حواصلہ افزائی کرتی ہے جو اداروں اور عوام کے لیے مفید ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…