بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا، قیصرہ الہٰی

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (امین این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن ثمیرہ الہٰی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیصرہ الہٰی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار محسن نقوی کا ہے، چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔

قیصرہ الہٰی نے کہا کہ بہنوں نے نہیں شجاعت کے بیٹوں نے مسحن نقوی کی معاونت سے ناممکن کو ممکن بنا دیا، وفاقی صوبائی وزیر بننے والے دونوں بیٹوں نے باپ کو ٹشو کی طرح استعمال کیا۔پرویز الہٰی کی اہلیہ نے کہا کہ سالک حسین نے اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی سے ملنے کی کوشش کی، پرویز الہٰی نے انکار کر دیا، حیران ہوں 25 سالہ بچہ موسیٰ الہٰی، 70 سالہ پرویز الہٰی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

قیصرہ الہٰی نے کہا کہ پرویز الہٰی خلوص دل سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں باقی کا علم نہیں۔چوہدری شجاعت کی بہن ثمیرہ الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں ملاوٹ کا زمانہ ہے مگر تھوڑا سچ بھی بول لینا چاہے، پرویز الہیٰ 70 سال کی عمر میں آج بھی با ہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں، الیکشن چوری کرکے وفاقی، صوبائی وزیر بننے والے بھائی نفرت سمیٹ رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار اور ہم حق سچ کیلئے لڑ رہے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…