بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ججز کو بھجوائے گئے مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو بھجوائے گئے مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فرانزک رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کو بھجوائے گئے خطوط کے شواہد میں بھی مزید پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ذرائع سی ٹی ڈی نے مزید کہا ہے کہ خطوط میں موجود آرسینک کہاں سے خریدا گیا؟ اس کے بھی بہت قریب پہنچ چکے ہیں، پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…