جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط ملنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

datetime 3  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا معاملے پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات 7اے ٹی اے اور 507کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق عام ڈاک موصول ہوئی جو متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو وصول کروائی گئی۔

ایڈمن انچارج نے 3اپریل کو بذریعہ فون بتایا کہ ان لفافوں میں سفید پاڈر نما کیمیکل موجود ہے۔ایف آئی آر کے مطابق3خطوط گل شاد خاتون پتہ نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجا گیا۔خطوط کے ذریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش کر رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے۔ خطوط سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ راولپنڈی سے بھیجے گئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خطوط پر اسٹیمپ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹائون کی ہے۔ذرائع کے مطابق سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹائون کے عملے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس متعلقہ پوسٹ آفس کے تمام پوسٹ باکسز کے قریب سی سی ٹی وی کے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…