لاہور( این این آئی)پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات قابل تشویش ہیں،پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں،بظاہر لگ رہا ہے پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے،پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔مطالبہ ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی جائے اورپتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے۔