اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی نے مختلف سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مختلف سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماء اسد قیصر نے اس بارے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو کو قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی شامل ہوگی۔