جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ،سینیٹ انتخاب، پی پی 10نشستوں پر کامیاب،فیصل واوڈا بھی جیت گئے

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں سینٹ کی 12نشستوں میں سے 10نشستوں پرپیپلزپارٹی جبکہ ایک نشست پرایم کیوایم اورآزاد امیدوارفیصل واوڈا ایک جنرل نشست پرکامیاب ہوگئے،سنی اتحاد کونسل کے 9 اورجماعت اسلامی کے ایک رکن نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔سندھ اسمبلی کے ایوان میں سینیٹ الیکشن کے لیے صبح 9 بجیسے شام 4 بجے تک بغیرکسی وقفے کے پولنگ جاری رہی سندھ اسمبلی کے اہل ووٹرز کی تعداد 165 تھی، 168 کے ایوان میں سے 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔پیپلزپارٹی کے 117 اراکین اورایم کیوایم کے 37 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔

سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 19 امیدوارمدمقابل تھے تاہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 7 امیدواروں کے ووٹنگ کیبائیکاٹ کے باعث پیپلزپارٹی ایم کیوایم اورآزاد امیدوارفیصل واوڈا نے پی پی ایم کیوایم مشترکہ ووٹوں کی بدولت بآسانی کامیابی حاصل کرلی۔سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، سید کاظم علی شاہ، سید مسرور احسن، ندیم احمد بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے عامر علی الدین چشتی جبکہ آزاد امیدوار فیصل واڈا سینیٹرمنتخب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں میں علی طاہر، میر راجا خان جھکرانی، عبدالوہاب کوووت نہیں پڑے۔

خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کی روبینہ قائم خانی اور قر العین مری سینیٹرمنتخب ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ مہہ جبین ریاض کوووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔ ٹیکنو کریٹ،علما کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ضمیر حسین گھمرو اورسیئرصحافی سرمد علی سینیٹرمنتخب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عبدالوہاب اور منظور احمد بھٹہ کوووٹ کاسٹ نہیں ہوئے اقلیت کی ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجو مل بھیل سینیٹرمنتخب ہوگئے اورپی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھگوان داس کوووٹ کاسٹ نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی امیدواروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اورآزاد امیدوارفیصل واوڈابغیر کسی فارمولے کے کامیاب ہوگئے۔ایم کیو ایم کے 37 اراکین نے جنرل نشت پر اپنے امیدوار عامر چشتی کو 22 ووٹ کاسٹ کیے اورباقی ووٹ آزاد امیدوار فیصل واوڈا کے حق میں کاسٹ پیپلز پارٹی کے چھ اراکین نے بھی آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ووٹ کا سٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…