ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

صدر مملکت نے اسحق ڈار کو سینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز پر وفاقی وزیر خارجہ اسحق ڈار کو سینیٹ کے پہلے اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا۔صدر مملکت نے اسحق ڈار کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پر 14 مارچ کو انتخابات منعقد کیے تھے، سینیٹ کی بقیہ نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو منعقد ہوئے۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی مدت ملازمت بھی 11 مارچ کو مکمل ہوگئی ہے، سینیٹ کا پہلا اجلاس یا تو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین کی زیر صدارت ہوتا ہے یا ان کی غیر موجودگی میں صدر مملکت کسی کو نامزد کرتے ہیں جسے پریزائیڈنگ افسر کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…