جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پر زیرحراست

datetime 29  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی کے 789 پر تعینات حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا۔زیر حراست ائیر ہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ائیر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاکینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کیلئے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا، اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگر دو ائیر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے انھیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔واقعے سے متعلق متعلق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں اور کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں،کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی پر عمل کیا جائے گا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…