اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس دور ان لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور کے علاوہ مانسہرہ، صوابی، مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے سے لرز اٹھے۔باجوڑ، دیر ، چترال، رستم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔