بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا۔نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے جس کیلئے پی سی بی نے انہیں قانونی مشاوت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق عثمان خان اگر پاکستانی ٹیم کیلئے نہ کھیلنے کو ترجیح دیتے تو وہ آئندہ برس یو اے ای کی ٹیم سے کھیلنے کے حقدار بن جاتے تاہم انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مستقبل بنایا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ نے ان کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا تھا، رواں سال آئی ایل ٹی20 میں انھوں نے مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے گلف جائنٹس کی نمائندگی کی تھی،گوکہ وہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تھے لیکن اسکے باوجود بھارتی اونر کی فرنچائر میں بطور لوکل پلئیر شمولیت اختیار کی،انکا آئی ایل ٹی میں 50 ہزار ڈالر (یعنی تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) معاوضہ ملا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…