نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری اسکینڈل، 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق

27  مارچ‬‮  2024

اسلام آباد(این این آئی)نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک اسکینڈل تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا اور رپورٹ میں 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نادرا ڈیٹا لیک اسکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی اور یہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے جس پر وزارت داخلہ میں غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019سے 2023کے دوران چوری کیا گیا اور ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔ذرائع کے مطابق نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی اور جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…