ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی

datetime 27  مارچ‬‮  2024 |

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر گم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، وزیراعظم آفس کے کچھ سیکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے، امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور 8 فروری کے انتخابات کیلئے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جارہا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا ہے، پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…