پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے

datetime 26  مارچ‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)بشریٰ بی بی جیل میں عدالت میں پیش ہونے آئیں تواس موقع پر بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکتے رہے، وہ بشریٰ بی بی کا بازو پکڑ کر انہیں پیچھے لے گئے۔بشریٰ بی بی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل پیشی کیلئے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں، واپس جا کر شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، وہ عوام کی آواز اور ملک اور قوم کی خاطر جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے، بے ضمیر لوگوں سے نہیں با ضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنے کا کہا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ لوگ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جا نہیں رہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…