جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی جلد شروع کردی جائیگی’ مریم نواز

datetime 26  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور لیگی قائد میاں نواز شریف سے فیصل آباد کے اراکین کے قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں نوجوان کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے، دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد میں 100سپیڈو اور میٹرو بس بھی لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، 3ماہ میں 18شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہو گا، دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی 6 ماہ میں اصلاحات کریں گے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 48لاکھ سے زائد رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہو چکے ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس بھی دیئے جائیں گے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…