ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

datetime 26  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی حسن رئوف نے کہا ہے کہ کور کمیٹی نے لیگی رہنمائوں مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ ہے،تمام پولیس اسٹیشنز میں جا کر مقدمات کا اندراج کروائیں گے، اگر پولیس اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات حسن رئوف نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان و دیگر پارٹی قیادت نے شرکت کی ،اجلاس میں بتایا گیا کہ حماد اظہر کا استعفیٰ ابھی تک پارٹی قیادت نے منظور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سجاد برکی اور عاطف خان کیخلاف شدید پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کور کمیٹی کے ممبران نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

رئوف حسن نے کہا کہ کور کمیٹی نے رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آج بھی رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اندراج نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام پولیس اسٹیشنز میں جا کر مقدمات کا اندراج کروائیں گے، اگر پولیس اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔رئوف حسن نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جا کر تمام ممبران دھرنا دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اجلاس میں آئندہ ایک ماہ کے دوران پارٹی کی کئی سرگرمیوں کا فیصلہ بھی کیا ہے،کور کمیٹی نے 8فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کیلئے 30مارچ کو اسلام آباد میں جلسے اور21اپریل کو کراچی میں ریلی کے انعقاد کی منظوری بھی دی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے آئی ایم ایف سے نئے معاشی پیکیج کے موضوع پر 25مارچ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات پر اب تک کی عدالتی کارروائی اور ان کی بریت کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں متعدد مقدمات میں بانی چیئرمین کی بریت کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے عمران خان کی سزائوں کے خلاف اپیلوں اور مقدمات کے جلد فیصلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے سردار لطیف خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر پنجاب کے اراکین اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجتماع کی توثیق بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ کورکمیٹی نے ڈونلڈ لو کی کانگرس کمیٹی میں پیشی اور دیئے گئے بیان کے مندرجات کا بھی جائزہ لیا اور اسد مجید کا ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل معلوم کرنے کو اہم قرار دیا۔رئوف حسن نے بتایا کہ کمیٹی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف ہی کو کورکمیٹی کے فیصلوں کی تشہیر و اشاعت کا مجاز قرار دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…