جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی اونچی اڑان نے عمرہ زائرین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

datetime 26  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈالر کی اونچی اڑان نے عمرہ زائرین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند افراد ویزہ کی قیمت میں اضافہ کے باعث پریشان ہیں۔ڈالر کی اونچی اڑان کا اثر ویزہ ، ٹکٹ سمیت تمام سفری اخراجات پر ہوا ہے جس کے باعث عام آدمی عمرہ ادا کرنے سے محروم ہے۔شہریوں کے مطابق محنت مزدوری سے پیسے جمع کیے لیکن ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث عمرہ پیکج اخراجات میں دو گنا اضافہ نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ٹریول ایجنسی پر موجود شہری نے بتایا کہ آج سے 6 ماہ پہلے یہاں سے عمرے کا دولاکھ کا پیکج پوچھ کر گیا ہوں، تین سالوں سے پیسے جمع کر رہا ہوں، اب عمرے کے لیے یہاں آیا ہوں تو بتا رہے ہیں چار لاکھ لگے گا۔6 ماہ قبل 2 لاکھ روپے کاعمرہ پیکج 4 لاکھ پر پہنچ گیا، مہنگائی کی وجہ سے عمرہ زائرین میں کمی ہونے کی صورت میں ٹریول ایجنسز حضرات بھی پریشان ہیں۔مالک ٹریول ایجنسی کے مطابق لوگوں کی اس مہنگائی کے دور میں پہلے قوت خرید نہیں ہے تو وہ عمرے پر یا کہیں اور کیسے جا سکتے ہیں، ہمارے کاروبار پر بہت فرق پڑا ہے، اگر پہلے 20 لوگ جاتے تھے ایک ہفتے میں تو اب 5 رہ گئے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…