بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

محنت کش کا مبینہ طور پر امانت کے طور پر رکھی گئی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا ،مالک نے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دیں

datetime 25  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ رادھا کشن ( این این آئی)کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقہ بھمبہ میں محنت کش کا مبینہ طور پر امانت کے طور پر رکھی گئی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا ،گودام مالک عرفان نے طیش میں آکر اویس نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں تیزدھار آلے سے نوجوان کے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دیں۔تفصیلات کے مطابق انسانیت سوز واقعہ تھانہ کوٹ رادھاکشن کی حدود بھمبہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔

بتایا گیاہے کہ اویس نامی نوجوان کئی سالوں سے عرفان نامی شخص کے گودام پر کام کرتا تھا اس نے مبینہ طور پر بطور امانت اپنی تنخواہ مالک کے پاس جمع کی ہوئی تھی ۔ اہل خانہ کے مطابق اویس نے بہن کی شادی کے لئے اپنی جمع شدہ رقم کا گودام مالک عرفان سے تقاضہ کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور اویس کوبدترین تشدد کانشانہ بنایا اور بعد ازاںسفاک ملزم نے غریب محنت کش نوجوان کے دائیں ہاتھ کی چاروں انگلیوں کو تیز دھار آلہ کے وار سے کاٹ ڈالا اور الٹا بدفعلی کا مقدمہ بھی اویس پر ہی درج کروا دیا۔متاثرہ فیملی نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں تحریری درخواست دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…