پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

کراچی کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ کی دو نوجوان بیویاں گھر سے لاپتہ

datetime 25  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پیپری علی محمد گوٹھ کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ رحمت اللہ کی دو بیویاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہیں۔ بن قاسم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مدعی کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ملزمان کے خلاف درج کرلیاہے۔مدعی مقدمہ رحمت اللہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں جس میں 27 سالہ پہلی بیوی ہیر اور دوسری بیوی 25 سالہ عابدہ ہے۔

دونوں بیویاں میرے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔10مارچ کو وہ صبح 7 بجے اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا اور جب واپس شام پانچ بجے کے قریب گھر پہنچا تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر گیا تو دونوں بیویاں موجود نہیں تھیں جس پر اس نے رشتے داروں اور محلے والوں سے معلومات حاصل کی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بعدازاں مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسماعیل اور صدیق میری دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے اور اب میں اپنے بڑوں سے مشورہ کر کے رپورٹ درج کرانے آیا ہوں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 106 سال 2024 بجرم دفعات 496 چونتیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…