ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

لوگوں کو لاپتہ کرنا ریاست کی پالیسی نہیں،انوار الحق کاکڑ

datetime 23  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنا ریاست کی پالیسی نہیں،علیحدگی پسند مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ایک انٹرویومیں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنا ریاست کی پالیسی نہیں، علیحدگی پسند مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیاکہ مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل افراد جنگجووں کی صفوں سے مل رہے ہیں جبکہ واویلا یہ کیا جاتا ہے کہ انہیں ریاست غائب کر رہی ہے ، لاپتہ افراد کے بارے میں اس پراپیگنڈے میں کتنی حقیقت ہے اور یہ مسئلہ حل کیوں نہیں ہو پا رہا ہے ؟جس کے جواب میں سابق نگران وزیر اعظم نے کہا کہ لاپتہ افراد کا کیس بہت الجھا دیا گیا ہے، لوگوں کو لاپتہ کرنا ریاست کی پالیسی نہیں ، علیحدگی پسند بلوچستان میں فورسز پر حملے کرتے ہیں، علیحدگی پسندوں کے حامی انسانی حقوق کی نام نہاد خلاف ورزیوں کو ریاست کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ لاپتہ افراد میں شامل ایک شخص گوادر حملے میں مارا گیا،پراپیگنڈے کا پردہ چاک ہونے کے بعد وہ وضاحتیں پیش کر رہے ہیں،ان کے بے اعتبار بیانیے کی وجہ سے ریاست انہیں سنجیدہ نہیں لیتی،علیحدگی پسند اس مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، یہ اس مسئلے کو صرف بطور پراپیگنڈا ٹول استعمال کرنا چاہتے ہیں،لاپتہ افراد کی تعداد بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی وجہ سے یہ مسئلہ آج تک حل طلب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…