ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

رینجرزاور پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائیاں،21ملزمان گرفتار، بگی گینگ کی پناہ گاہیںمسمار

datetime 23  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے گائوں سیفل لارو میں پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور سہولت کاری میں ملوث 21ملزمان کو گرفتار کر کے بگی گینگ کی پناہ گاہوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نیندوانی کے قتل اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان میں مرکزی سہولت کار امان اللہ، اس کا بیٹا اور مقامی وڈیرہ یار محمد بھی شامل ہیں جس نے بگی گینگ کے سرغنہ اور ان کے اہلِ خانہ کو پناہ دی تھی۔یہ گینگ کشمور کے مختلف علاقوں جس میں ٹل، تنگوانی، کند ھ کوٹ اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…