اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سائفر کیس، پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے سائفر کے معاملے پر ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں سب سے پہلے ڈونلڈ لو کے بیان پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے اسد مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ممبران نے مطالبہ کیا کہ اب اسد مجید کو بھی اب کھل کر بیان دینا چاہئے۔

کور کمیٹی نے طے کیا کہ اسد مجید کو بیان دینے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ اس کے علاوہ ممبران نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر حماد اظہر کو اپنا استعفیٰ واپس لے کر دوبارہ عہدہ سنبھال کر متحرک ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے بلے کا نشان ابھی تک بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے ممبران کو آگاہ کیا کہ اس وقت چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس کی 9 مئی کے بعد سے بندش کے خلاف بھی تشویش کا اظہار کیا، ممبران کی جانب سے لاہور آفس کو کھلوانے کے لئے قانونی راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلسے اور جلوس کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…