اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں رواں سال عید الفطر کے موقع پر ممکنہ طور پر طویل چھٹی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہٰذا اگر 10اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی۔اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6چھٹیاں بن جائیں گی۔