ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور

datetime 23  مارچ‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ترجیح شروع دن سے ہی تعلیم ہے، آئندہ 5 سال میں سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد 10 گنا تک بڑھا دیں گے، تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ اور تھرڈ شفٹ بھی شروع کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی ادارے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے عملی طور پر کام کرنے اور سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے ایک پیج پر آنا ہوگا۔ اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز سے میں خود مل رہا ہوں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سرکاری سکولوں کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیم خدمت ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے، تاہم تعلیم کو نیلام کرنے والوں کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی ایمرجنسی کے تناظر میں تمام نجی و سرکاری سکولوں میں سیکنڈ اور تھرڈ شفٹ شروع کرنے اور کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اداروں کو پرفارمنس بیسڈ سکول بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا جبکہ پیف کے فنانشل ماڈلز کو ری وزٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…