ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

نعت کو گانوں کی طرح پڑھنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

datetime 22  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کو گانوں کی طرز پر نعتیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے۔درخواست گزار اعظم بٹ نے ایڈوکیٹ رانا سکندر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مختلف افراد نعتیں پڑھتے ہیں۔

ایک بڑی تعداد نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھتی ہے۔ گانوں کی طرز پر پڑھی جانے والی نعتیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔نعتوں کو گانوں کی طرز پر پڑھنے سے عام مسلمان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ایسی نعتیں بند کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو گانوں کی طرز پر نعتیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے۔گانوں کی طرز پر نعتیں پڑھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…