جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود کو عدالت پیش کرنے کا حکم

datetime 22  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آبا د(این این آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں 20 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا سردار محمد مصروف خان، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ 19 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

بعد ازاں 20 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مزید 2 کیسز میں بانی تحریک انصافعمران اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید سمیت 11 ملزمان کو بری کردیا تھا۔یاد رہے کہ مئی 2022 میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے تھے، الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…