اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سائفر نہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی جعلی کیسز میں اندر نہ ہوتے، اعظم سواتی

datetime 21  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سائفر نہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی جعلی کیسز میں اندر نہ ہوتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ سائفر کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، اگر سائفر نہ ہوتا تو ہماری حکومت 5 سال مکمل کرتی۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میرے اور خرم ذیشان کے کاغذات مسترد کیے گئے، دوستوں کے کہنے پر سینیٹ کے لیے کاغذات جمع کرائے، ہمارے کاغذات کا ایک حصہ لیا اور ایک چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں 19 سال سے زیادہ عرصہ رہا، اب کاغذات مسترد ہونا افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے میں ٹیکنوکریٹ نہیں، سینیٹ انتخابات لڑنا ہمارا حق ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کاغذات مسترد ہوئے تھے، عدالتیں آزاد ہیں، کاغذات منظور ہو جائیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے غیرقانونی طور پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا، وزیراعلیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی اجلاس سے متعلق وضاحت کریں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…