کندھ کوٹ (این این آئی)سندھ میں کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے ڈاکو ایک سال میں 400افراد کو اغوا کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاری رپورٹ کے مطابق سندھ میں کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے ڈاکو ایک سال میں 400افراد کو اغوا کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت اور پولیس کے بلند و بانگ دعوئوں اور 250آپریشنز کے باوجود کچے میں مختلف ڈاکو گروہ آزادانہ وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں،گزشتہ چند روز کے دوران کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں 2یرغمالی بھی مارے جاچکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے علاقے میں تیغانی، جاگیرانی، شر، بھیو، بھنگوار گینگ اب بھی موجود ہیں۔ڈاکووں کے حملے میں 11پولیس اہلکار شہید اور اتنے ہی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کارروائی میں 23ڈاکو ہلاک اور 160گرفتار کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بالائی سندھ کے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں 35سے 40افراد ڈاکوئوں کی تحویل میں ہیں۔سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں اس وقت 200سے زائد افراد ڈاکوئوں کی تحویل میں ہیں۔آزاد ذرائع کے مطابق دونوں ڈویژنز میں ہر ماہ 20سے 30افراد تاوان کے عوض آزاد ہوتے ہیں۔