پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد،سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والا سابق فوجی افسر گرفتار

datetime 20  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سرمایہ کاری کے نام پرسادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے سابق فوجی افسر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت آئی اسمارٹ نامی کمپنی میں سرمایہ کاری کیلئے پیسہ بٹورتا رہا۔ملزم کے خلاف درج مقدمے کے مطابق شوکت اللہ مروت مختلف منصوبے میں سرمایہ کاری اور بھاری منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو راغب کرتا تھا لیکن سرمایہ کاری کروانے کے بعد ملزم نہ منافع دیتا تھا اور نہ ہی کالز اٹینڈ کرتا تھا۔

پولیس کو ملزم کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کی متعدد شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے ڈپلومیٹک ایریا سے ملزم کو گرفتار کیا۔میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت کا پولیس نے مقامی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا جہاں عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کو موبائل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت کی کمپنی آئی اسمارٹ کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پہلے ہی غیر قانونی قرار دیا تھا۔ملزم شوکت اللہ مروت کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے جبکہ نیب کراچی بھی ملزم کے خلاف انکوائری کر رہی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…