اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی بری

datetime 19  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوگئے، بانی تحریک انصاف کے خلاف دو تھانوں میں مقدمات درج تھے،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے دو مقدمات میں بری کردیا ۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت طلب کیا جائے، جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث کر لیں اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں جس پر جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پر نہیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پروڈکشن مسترد کردی۔ بریت پر دلائل دیتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف اکسانے کا کرادر ہے ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے دو برسوں میں کسی گواہ نے گواہی دی نہ شواہد موجود ہیں دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو دو مقدمات میں بری کر دیا بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالہ، لوہی بھیر میں مقدمات درج تھے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…