پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، معمولی فریکچر ہو گیا’ عدالت میں رپورٹ پیش

19  مارچ‬‮  2024

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی ،جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب و رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق پرویز الٰہی 17 مارچ کو جیل واش روم میں گر گئے تھے، جس کے نتیجے میں انہیں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت تک 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فرد جرم کی کاروائی کے لیے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔11مارچ کو بھی مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 19ستمبر کو پرویز الٰہی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تعیناتی کے معاملے پر دوبارہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…