جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات، آصفہ بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(این این آئی)قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی پی رہنما اور صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے نوابشاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔آصفہ بھٹو نے آر او ایڈیشنل کمشنر ٹو شیر علی جمالی کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اور وکلا کی ٹیم بھی موجود تھی۔کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد آصف بھٹو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ ہو گئیں۔واضح رہے کہ 8 فروری کو مذکورہ حلقے سے آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے صدر مملکت بننے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر ان کی صاحبزادی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…