کراچی(این این آئی)ٹورنٹو پرواز پر پی آئی اے ایئرہوسٹس کا کارنامہ سامنے آیا ہے، سمیرانامی فضائی میزبان پاسپورٹ کے بغیرہی کینیڈا پہنچ گئیں، جس پر قومی ایئرلائن پر جرمانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا جب ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد سے ٹورنٹور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 پر تھی ، ائیرہوسٹس نے اسلام آباد سے ٹورنٹوکاسفرپی آئی اے جنرل ڈیکلریشن کی دستاویزات پرکیا ہے، ائیرلائن ذرائع بتاتے ہیں کہ ائیرہوسٹس کے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے پرپی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیاگیاہے۔
پی آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ائیرہوسٹس کے کینیڈا میں رک جانے اور سیاسی پناہ طلب کرنے کی اطلاعات درست نہیں،ایئرہوسٹس کے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے کی وجہ سے پی آئی اے پر 250 ڈالر جرمانہ عائد کیا ۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے پے در پے کئی فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں امیگریشن کے لیے غائب ہو جانے کی وجہ سے اس تازہ واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں پی آئی اے کے 10 سے زائد فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہو چکے ہیں۔