پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چار برس کی عمر تک کی لڑکیوں کو موٹاپے کے سبب جوڑوں کی تکلیف کا سامنا ہے۔نیشنل چائلڈ میژرمنٹ پروگرام سے حاصل ہونے والے 1 لاکھ 20 بچوں کے ڈیٹا اور جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں لڑکیوں کے مسکیولو اسکیلیٹل (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں یا نس سے متعلقہ) مسائل سے متعلق شکایات لڑکوں کے مقابلے میں دُگنی پائی گئیں۔ان تکالیف میں گھٹنے اور کمر کے مسائل سب سے عام تھے۔ماہرین کے مطابق چھوٹی بچیوں میں یہ تکلیف وزن میں زیادتی کے سبب تھی، تاہم لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے محققین کے مطابق وزن میں زیادتی کی وجہ سے لڑکوں میں اس طرح کے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے۔تحقیق میں محققین نے چار سے پانچ سال کے درمیان پرائمری سکول جانے والے 63 ہزار 418 بچوں اور چھ سال بعد 55 ہزار 364 بچوں (جب بچے 10 سے 11 برس کے ہوگئے) کا ڈیٹا جائزہ لیا۔

جب ان بچوں نے پرائمری سکول شروع کیا تو 8.9 فیصد لڑکے موٹاپے کا شکار تھے جبکہ 7.1 فیصد لڑکیاں اس کیفیت میں مبتلا تھیں، تحقیق کے چھٹے سال یہ شرح بالترتیب بڑھ کر 19.9 فیصد اور 14.4 فیصد تک پہنچ گئی۔جب جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا تو محققین نے پرائمری سکول کے تین فی صد بچوں جبکہ چھٹے سال میں آٹھ فیصد بچوں کا جوڑوں سے متعلق ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک اپوائنٹمنٹ دیکھا۔اعداد و شمار کے مطابق چار سے پانچ سال کے 194 بچے جبکہ تحقیق کے چھٹے برس 875 بچے اس مسئلے کے حل کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئے۔آرکائیوز آف ڈیزیز اِن چائلڈ ہوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مجموعی طو پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے والے ان بچوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔پرائمری سکول میں 24 فیصد لڑکیوں نے زیادہ وزن کی وجہ سے ڈاکٹروں سے کم از کم ایک بار رجوع کیا، جو موٹاپے کی صورت میں بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…