منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بڑھتی آبادی ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہے معاون خصوصی لیاقت علی خان

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ 2023 تک ہمارے ملک کی آبادی تقریبا 25کروڑ تھی لیکن چند سالوں میں اگر اس رفتار سے اس میں اضافہ ہوتا رہا تو یہ آبادی دگنی ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانسٹیٹیوشن آف کنٹری انگیجمنٹ ورکنگ گروپ کے 32ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے ماہرین اور شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات اٹھانے پر روشنی ڈالی اس موقع پر معاون خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ وہ عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کا صاف پانی مہیا کرے کیونکہ یہ عوام کا بنیادی حق ہے ،اگر آبادی مناسب ہو تو عوام کو یہ سب ضروری سہولیات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے اپنی آبادی پر کنٹرول حاصل کر کے ترقی کی ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنے میں مقابلہ کریں اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہمارا ملک آبادی میں اضافے کی دلدل میں چلا جائے گاانہوں نے کہا کہ محکمہ ایک ٹیم ورک کے تحت اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے اورصوبے کے تمام تر لوگوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات بارے شعور اور آگاہی پیدا کریں ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…