منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

یہ راہ فرارکا آسان طریقہ ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے تو پوری جیل بند کردیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر ملاقاتیوں پر پابندی عائد کرنے پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ راہ فرار کا آسان طریقہ ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے تو پوری جیل بند کردیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پرسماعت کی۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ یہاں پیر کے روز ملاقات پر رضامندی کے باوجود ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ قیدیوں کی ملاقاتوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کیے جا سکتے؟جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ قیدی کا وکیل سے ملاقات کرنا بنیادی اور آئینی حق ہے۔اس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ پوری جیل کو سخت سکیورٹی تھریٹس ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ راہ فرار کا آسان طریقہ ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے تو پوری جیل بند کر دیں، سیکیورٹی تھریٹس ہیں تو پورے ملک کے موبائل نیٹ ورک بند کر دیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے استفسار کیا کہ کل آپ کو عدالت کے لیے تھریٹ آتی ہے تو کیا عدالت بند کر دیں گے؟ آپ کو درمیانہ راستہ نکالنا ہوگا جس سے بنیادی اور آئینی حقوق بھی متاثرنہ ہوں، سیکیورٹی تھریٹ شہریوں کے بنیادی اور آئینی حقوق کی قیمت پر نہیں ہوگا، آپ کے لیے بڑا آسان ہے کہ یہ کہہ دیں قیدی وکلا سے نہ ملیں۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے اقدامات کی بہت سے ممالک کی مثالیں موجود ہیں، آپ ان ممالک کی تقلید کر رہے ہیں جن میں خطرناک نتائج آئے ہیں۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کی ملاقات نہیں ہو سکی، ان کی ملاقاتوں کا حکم دیا جائے۔اس پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سوال کیا کہ کیا ملاقات پر پابندی کا نوٹی فکیشن معطل ہوگیا؟ نوٹی فکیشن معطل نہیں ہوا تو میں آپ کے لیے کیسے استثنیٰ نکال دوں؟بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…