منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ

datetime 14  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ پوری دنیا میں زراعت میں انقلاب آچکا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانیکی ضرورت ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسانوں کو کم سبسڈی ملتی تھی اور فیکٹریوں کو زیادہ ملتی تھی، اس پر یہ سوچا گیا کہ کیوں نہ کھاد کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں زراعت میں انقلاب آچکا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، 30 سے 35 فیصدپھل مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ضائع ہوجاتے ہیں، کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے پیداواری صلاحیت دگنی ہوجائے گی، کوشش ہے زمینوں پر فوکس کرنے کے بجائے زرعی انڈسٹریل فارم لگائے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ تناؤ ہے، اسے کم کرنے کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں رواداری کی فضا قائم کریں، وزیر اعظم شہباز شریف نے شہری اور دیہی علاقوں کے لیے الگ اسٹریٹیجی بنائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ با صلاحیت ورکرز کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے دیے جائیں گے، کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کریں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے کسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…