اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بچوں کا کیس اغوا کا تھا، پولیس نے اسے کہیں اور موڑ دیا، والدہ

datetime 14  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے بعد ملنے والے دونوں بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بچوں کی والدہ شمائلہ ناز نے کہاکہ کیس اغوا کا تھا، پولیس نے اسے کہیں اور موڑ دیا۔ والدہ نے کہاکہ ویڈیو میں بچوں سے جو کہلوایا جا رہا ہے، ایسا کچھ نہیں، بچوں پر اس پورے وقت میں تشدد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے 2 کم عمر بہن بھائی مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے تھے، بچوں کی والدہ کا مقف تھا کہ بچے رات 11 بجے برگر لینے نکلے تھے کہ اب تک واپس نہیں آئے تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بچوں کی والدہ شمائلہ ناز نے دونوں بہن بھائیوں کی واپسی کی سوشل میڈیا پر تصدیق کردی۔

اپنے بیان میں والدہ شمائلہ ناز نے کہاکہ جو لوگ بچوں کو لے کر گئے تھے وہی حیدری میں چھوڑ کر گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ شوہر سے 9 سال پہلے علیحدگی ہوچکی ہے، شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے۔شمائلہ ناز نے کہا کہ وہ دبئی شفٹ ہوگئی ہیں، بچوں کو تعلیم کے سلسلے میں والدہ کے پاس چھوڑا ہوا تھا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق بچوں کی کسٹڈی کے لیے والدین میں تنازع چل رہا ہے، واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…