بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیراعظم کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیں مکمل تعاون اور صوبے کی واجب الادا رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہم وفاقی حکومت سے کوئی ایسا مطالبہ نہیں کریں گے جسے پورا کرنا ان کیلئے ناممکن ہو۔وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومتیں تشکیل پا چکی ہیں تو ہمارا مقصد عوام اور صوبے کے مسائل حل کیے جائیں اور وزیراعظم سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی۔

انہوں نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں مکمل تعاون اور صوبے کی واجب الادا رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، ہمیں پاکستان کے معاشی حالات معلوم ہیں تو ہم بھی کوئی ایسا مطالبہ نہیں کریں گے جسے پورا کرنا ناممکن ہو۔انہوںنے کہاکہ اب عوام ہماری ذمے داری ہیں، اس کے لیے ہم نے ڈیلیور کرنا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، صوبے اور پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں، پہلے ہی بجلی کی مد میں ہمارے صوبے میں اپنا بہت بڑا حصہ ڈالا ہوا ہے اور آگے بھی ڈالے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم نے بھی انہی جذبات کا اظہار کیا جن کا اظہار ابھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جو بھی واجبات ہیں، ان کو وفاقی حکومت ادا کرے گی اور اس کے لیے انہوں نے آئی ایم ایف مذاکرات ختم ہونے کے بعد 19 تاریخ کو وزارت خزانہ کے افسران کو پابند کیا ہے وہ خیبر پختونخوا کے متعلقہ افسران کے ساتھ بیٹھ کر واجبات کا معاملہ طے کریں اور ان کے واجب الادا وسائل ادا کیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ نے افطار اور سحری کے وقت لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی اٹھایا جس پر وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی ہے کہ سحری اور افطار کے وقت لوگوں کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے اور اس دوران اگر لوڈ شیڈنگ کا کوئی واقعہ ہے تو اس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کی مستقل ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو صوبے کے معاملات کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کیس ساتھ کام کرے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ان قیدیوں کا بھی ذکر کیا جن کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں تو ان کو قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہیے، وزیراعظم نے اس بارے میں کہا کہ ان کا بھی یہی موقف ہے اور وہ یقینی بنائیں گے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کا خلاصہ یہ ہے کہ سیاست اپنی اپنی لیکن ریاست سانجھی، پاکستان ہم سب کا ہے، ہم سب اپنی سیاست کریں گے اور کر بھی سکتے ہیں لیکن اس ملک کے لیے ہم سب کو ایک جسم اور ایک جان بن کر ان خطرات کا مقابلہ کرنا ہے جن کا پاکستان کو سامنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور میں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ ہمارے دیگر سیاسی لوگوں کی بھی عمران خان سے ملاقات ضروری ہے کیونکہ اس ملک کے سیاسی مسائل بات چیت اور ملاقاتوں سے ہی حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ہرگز یہ نہ تھا کہ پاکستان کو قرض نہ دیا جائے اور ان سے کہا گیا کہ جو فری اینڈ فیئر الیکشن کی شرط آپ نے عائد کی تھی اس کو دیکھ لیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب وزیراعظم پشاور آئے تو میں اس وقت وہاں موجود نہ تھا اور ویسے بھی ہماری روایت ہے کہ جب کوئی مہمان آتا ہے تو ہم اس کا استقبال کرتے ہیں جبکہ آج وزیراعظم پشاور نہیں چارسدہ گئے تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…