بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں مغلیہ دور کا نامعلوم مقبرہ دریافت،بحالی اورتحفظ کا کام شروع

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے لاہور کے علاقہ بیگم پورہ میں مغلیہ دور کے ایک نامعلوم مقبرے کی بحالی اورتحفظ کا کام شروع کیا ہے۔مغلیہ طرزپر تعمیر یہ مقبرہ شمالی لاہور کے علاقہ بیگم پورہ میں واقع ہے جو انتہائی خستہ حالت میں ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کو یہاں سے ملبہ ہٹانے کے بعد مقبرہ کے نیچے تہہ خانے کے آثارملے ہیں۔محکمہ آثارقدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر کنزرویشن وڈویلپمنٹ انجم قریشی نے بتایا کہ سائٹ پر ملبہ ہٹانے ،مقبرے کی بحالی اور تحفظ کا کام جار ی ہے۔ یہ مغلیہ دور کا کوئی مقبرہ ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ یہ مقبرہ کس کا ہے اوراسے کب تعمیرکروایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں مقبرے کے نیچے تہہ خانہ میں ایک قبرموجود ہے تاہم موجودہ منزل کے نچلے حصے میں ملبہ بھراہوا ہے۔ انہوں نے قبر کے اندرونی حصے کو ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔

ملبہ ہٹانے کے بعد مقبرے کے نیچے تہہ خانہ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔انجم قریشی نے بتایا کہ مقبرہ میں دریافت ہونے والی قبر سے ملبے کو احتیاط سے صاف کرنے اور اسے اصل حالت میں محفوظ کرنے کے بعد اس جگہ کی مزید چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف لاہور کے قدیم ورثے اورتاریخی عمارتوں پر تحقیق کرنیوالے سید فیضان نقوی نے بتایا محکمہ آثار قدیمہ نے جس طرح شمالی لاہور کے کچھ آثار پر مرمتی کام کا آغاز کیا ہے یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا یہ کام کئی دہائیاں پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ باغبانپورہ لاہور کے علاقہ میں واقع یہ مغلیہ دور کی یہ عمارت کوئی مقبرہ نہیں بلکہ رسول شاہی فقیروں کے گرو کی چلہ گاہ ہے جہاں وہ بیٹھا کرتے تھے۔ انہوں نے لاہور کے آثارقدیمہ بارے لکھی گئی اپنی ایک کتاب میں بھی اس کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب جلد پبلش ہوکر مارکیٹ میں آجائیگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…