پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ، جگہ بھی مختص، سی ڈی اے

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سی ڈی اے نے پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کیاہے ، شہر اقتدار کے سیکٹر جی 10میں 3.3ایکڑ رقبے پر آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اس حوالے سے سی ڈی اے نے بتایاکہ آئی ٹی پارک کے حوالے سے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔

پارک کا کورڈ ایریا ایک لاکھ اسکوائر فٹ پر محیط ہوگا، پارک میں 5سے 6ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے۔سی ڈی اے نے کہاکہ آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کیلئے ورکنگ اسپیس، سافٹ ویئر ہاسز کیلئے جگہ مختص کی جائے گی۔اتھارٹی نے بتایا کہ آئی ٹی پارک میں لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کیلئے جگہ مختص ہوگی،آئی ٹی پارک میں ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کیلئے جگہ بھی مختص کی جائیگی۔ سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی، 15سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہوجائے گا، پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…