اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

عدالت نے نابالغ لڑکی سے نکاح کے کیس میں ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے نابالغ (15 سالہ)لڑکی سے نکاح کے کیس میں ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔ملزم محمد اسلم کے خلاف کم سن بچی سے نکاح کرنے کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے تھانہ مومن آباد کی حدود سیکٹر 4/F، اورنگی ٹاون کی رہائشی 15 سالہ نابالغ بچی سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے گواہ اور نکاح خواں مفرور ہیں۔ نکاح نامے میں بچی کی عمر 19 سال لکھی گئی تھی لیکن میڈیکل میں بچی کی عمر 15 سال ثابت ہوئی۔بچی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ بعد ازاں ملزم، نکاح خواں اور شادی کے گواہوں کیخلاف اغوا اور سندھ چائلڈ ریسٹرینٹ میرج ایکٹ کی دفعات کے تحت چالان داخل کیا گیا تھا۔ بچی نے اپنے بیان میں اپنی مرضی سے شادی کرنے کا بتایا تاہم عدالت نے نابالغ بچی کے ساتھ شادی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…