کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ مل گئے ہیں جس کے بعد ان کا موقف بھی آگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمر بہن بھائی 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے، ماموں نے بتایا تھا ایان اور انابیہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر نیچے اترے تھے۔
جس کے بعد بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام سے بچوں کو ڈھونڈنے کی اپیل کی تھی تاہم اب والدہ نے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کے بچے مل گئے ہیں۔تاہم اب گھر چھوڑ کر جانے والی انابیہ اور آیان کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، بچوں نے کہا کہ نانی تشدد کرتی تھی، خالہ برتن اور واش روم صاف کراتی تھیں جبکہ خالہ برتن بھی دھلواتی تھی، نازیبا زبان استعمال کی جاتی تھی۔ایان نے بتایا کہ ایک انکل آنٹی کے ساتھ ان کے گھر رات گزاری، ہم نے انکل آنٹی کو اپنی کہانی سنائی تو وہ اپنے ساتھ گھر لے گئے۔دوسری جانب والد کا کہنا ہے کہ علیحدگی ہوگئی ہے مگر میں بچوں کی حوالگی چاہتا ہوں، مجھے بچوں سے 5 یا 10 منٹ سے زیادہ نہیں ملنے دیا جاتا تھا۔