بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے،مفتی منیب الرحمن

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ رمضان میں صدقہ ، فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے۔تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، رمضان میں صدقہ ، فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے۔مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ اہلِ ثروت مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفارہ اداکریں۔

انہوں نے کہاکہ گندم کا آٹا 2کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300روپے ہوگا ، جوچارکلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 600روپے ہوگا۔کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2400روپے جبکہ کشمش چارکلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400روپے ہوگا۔مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2وقت کا کھانا کھلانا ہے ، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالی نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:”اورجو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184) ۔

مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر ان کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔ عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بناپر روزہ نہ رکھیں ،ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے،فدیہ اس کا بدل نھیں ہے ۔جوشخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے ، اس پر کفارہ ہے اوروہ ساٹھ مسلسل روزے اورایک روزے کی قضا ہے ، اگر یہ روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتاہوتوپھر مالی کفارہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…