بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تقسیم ہند سے قبل بچھڑے بچپن کے دوستوں کی دوبارہ ملاقات،ویڈیووائرل

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) 1947 میں پاک بھارت سرحدی تقسیم کے دوران متعدد تلخ واقعات تاریخ کا حصہ ہیں لیکن ان واقعات سے جڑے قصے آج بھی منظرعام پر آجاتے ہیں جیسا امریکا میں ہوا جہاں تقسیم ہند سے قبل بچھڑے بچپن کے دو بہترین دوست کئی برس کے بعد دوبارہ ملے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ میگن کوٹھاری نے اپنے دادا سریش کوٹھاری کو اپنے بچپن کے بہترین دوست اے جی شاکر کے ساتھ دوبارہ ملانے کے لمحات کو دستاویزی شکل دی۔

یہ ملاقات اکتوبر 2023 میں امریکا میں ہوئی تھی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں گجرات کے شہر ڈیسا میں ایک ساتھ پلے بڑھے اور 1947 میں الگ ہو گئے جب ان کی عمر تقریبا 12 سال تھی۔میگن کوٹھاری نے برائون ہسٹری کے ذریعے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے بارے میں لکھا کہ جب میرے دادا کا دوست 1947 میں پاکستان پہنچا تو انہوں نے میرے دادا کو خط لکھا کہ وہ راولپنڈی پہنچ گئے ہیں اور اپنا پتہ بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے کئی برس ایک دوسرے کو لکھنے کی کوشش کی، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے بالآخر اسے ناممکن بنا دیا، دونوں کا 1947 سے 1981 تک کوئی رابطہ نہیں تھا تاہم ان کی پہلی ملاقات 1982 میں نیویارک میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…