بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

الخدمت فائونڈیشن نے رمضا ن کے آغاز پر 15ہزار خاندانوں کیلئے فوڈ پیکیج غزہ روانہ کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ جنگ سے متاثرہ 15ہزا ر خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکج اور جدید ایمبولینس غزہ روانہ کردی۔ مرکزی صدڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اسماعلیہ مصرسے رفح بارڈ رکے ذریعے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت کی اس کھیپ میں 20 بڑے ٹریلرز کے ذرریعے 400ٹن امدادی سامان غزہ بھجوایاگیا ہے ۔ جس کے ساتھ زخمیوں ومریضوں کیلئے جدید ساز و سامان سے لیس ایمبولنس بھی روانہ کی گئی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ جنگ سے متاثرہ 22 لاکھ افراد پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں کے لیے امتحان ہے۔ جنگ سے متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے الخدمت کی پوری ٹیم اور رضاکارمصروف عمل ہیں ، الخدمت فاؤنڈیشن اب تک غزہ متاثرین کیلئے ایک ارب 70کروڑروپے کی امدادی سرگرمیاں سر انجام دے چکی ہے۔

غزہ کے اندر موجود ترک اور فلسطینی اداروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں کو تیز اور موثر بنانے کے لیے الخدمت نے قاہرہ میں کیمپ آفس اور وئیر ہاؤس قائم کیا ہے ، جہاں سے مسلسل امدادی سامان غزہ بھجوایا جا رہا ہے۔ پاکستان سے امدادی سامان بھجوانے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے کی مدد سے ائیر کارگو اور سمندر کے رستے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ شروع کیا، اب تک 5 ائیر کارگو العریش، 1 اردن اور بحری جہاز کے ذریعے ادویات، تیار کھانا، خیمے، ترپال، بے بی کٹس، ہائی جین کٹس اور ونٹر پیکج بھجوا ئے جاچکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ الخدمت کی جانب سے غزہ کے زخمیوں اور مریضوں کے لیے مختلف مراحل میں 250 ٹن ادویات بھیجی گئیںجبکہ غزہ میں میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ مکمل کر لی ہے اجازت ملنے پر الخدمت اور پیما کے ڈاکٹرز غزہ روانہ ہوں گے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…