اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں، نوازشریف کو آگاہ کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ ضمنی الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے ارادے سے نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دبائومیں الیکشن لڑا تھا۔

ذرئع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کوئی سرکاری عہدہ نہ لینے کے ساتھ ساتھ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے، انہوں نے اپنی خواہش سے پارٹی قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ن لیگی قائد نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔رانا ثنااللّٰہ نے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت ان کی رائے کو مقدم رکھے گی۔اس حوالے سے جب رانا ثنا اللّٰہ سے بات کی گئی تو انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ کا صوبائی صدر ہوں اور پارٹی پالیسی کا بھی پابند ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…