بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

رمضان کی آمد ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلا ہل( این این آئی)رمضان کی آمد ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا،اشیا خوردو نوش کے ریٹ دوگنا سے بھی بڑھ گئے،کھانے پینے والی تمام اشیا کے دام کئی گنا زیادہ ہو گئے،سبزی اور فروٹ بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا،انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی،شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ سخت کرے،

اگر رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں گراں فروشوں پر قابو نہ پایا گیا تو باقی روزوں میں وہ تسلسل کو برقرار رکھیں گے،شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماہ مقدس کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروش متحرک ہو جاتے ہیں، نام کے ہم مسلمان ہیں لیکن اس ماہ مبارک پر بجائے اشیا ضرورت کی قیمتوں کو کم کریں ہم الٹا اس میں خود ساختہ اضافہ کر دیتے ہیں تاکہ کوئی غریب آدمی اچھی طرح سے روزہ بھی نہ رکھ سکے،شہریوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو چاہیے کہ وہ اپنے دفتر سے نکلیں اور روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں چیک کریں اور جو دکاندار اضافی قیمت پر سامان فروخت کرتا پایا جائے اسکو بھاری بھر کم جرمانہ کرے تاکہ وہ آئندہ خودساختہ مہنگائی کرنے کی جرات نہ کرے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…